*ادارہ فروغ قومی زبان مع فیلڈ دفاتر کی سترھویں عالمی اردو کانفرس کے موقع پر کتب میلے میں شرکت *
(رپورٹ: جاوید صدیقی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر حسب روایت ایک کتب میلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس کتب میلے میں پاکستان کے مختلف پبلشرز اور تاجران کتب کے ہمراہ ادارہ فروغ قومی زبان مع فیلڈ دفاتر اردو سائنس بورڈ، لاہور اور اردو لغت بورڈ، کراچی نے بھی اسٹال لگایا۔ بک فیئر کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں گورنر سند کامران ٹیسوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ چار روزہ کتب میلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے دانشور، ادیب، شعراء اور فنکاروں کے ساتھ عام قارئین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ کتب میلے میں تشریف لانے والی مقتدر شخصیات میں وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، وفاقی وزیر براے وفاقی تعلیم اور سینئر سیاستدان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انور مقصود و دیگر نے اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے، ادار ے کے اسٹال کا دور کیا اور کتب کا معائنہ بھی کیا۔ کتب میلہ میں شریک ہونے والے اہل قلم اور طلبہ نے ادارہ فروغ قومی زبان، اردو سائنس بورڈ لاہور، اور اردو لغت بورڈ کراچی کی فروغ اردو کے سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور خدمات اور مطبوعات کی افادیت کا اعتراف کیا۔
