BBC Urdu TV

اختیارات ملنے کے بعد پٹرولنگ پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی پنجاب ہاٸی وے

اختیارات ملنے کے بعد پٹرولنگ پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ پر تعینات عملے کا آٸے روز محنت مزدوری کیلٸے راجن پور سے آٸے سرداٸی شربت والے محنت کش کو ہراساں کر کے سرداٸی پینا اور پیسے دیٸے بغیر ہراساں کرتے ھوٸے رفو چکر ھو جانا معمول بن گیا نیشنل بینک ڈھیری آراٸیاں کے سامنے بیٹھے راجن پور سے آٸے شکیل نامی محنت کش کا کہنا ھے کہ مصری موڑ پٹرولنگ پولیس کے آصف نامی اہلکار آئے روز پٹرولنگ گاڑی آتی ھے اور آ کر مختف طریقوں سے ہراساں کرنا شروع کر دیتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم جب چاہیں تمہیں یہاں سے اٹھوا سکتے ہیں تمہارے اوپر تو پرچہ بھی بنتا ھے ایک تو مفت میں شربت پیتے ہیں دوسرا ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر کسی وجہ کے بیعزت کرتے ہیں دوسری جانب پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے باکمال جوانوں کو ڈیوٹی بی یاد آتی ھے تو جلالپورشریف کی گلیوں کے سامنے جہاں گاڑی کھڑی کر کے ناکہ لگا دیا جاتا ھے اور جونہی مقامی افراد دودھ دہی یا سودا سلف لینے کیلٸے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ناکہ لگاٸے باکمال ملازمین ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیتے ہیں یوں افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی کارکردگی ظاہر کی جاتی ھے در اصل پٹرولنگ چیک پوسٹ مصری موڑ پر تعینات زیادہ تر ملازمین مقامی ہیں جو اپنے عزیزواقارب اور دوستوں کی خواہشات پر بھی لوگوں کو جرمانے کرتے ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ پٹرولنگ چیک پوسٹ مصری موڑ پر تعینات عملے کی کاکردگی پر اعلی سطح پر غیر جانبدارانہ انکواٸری عمل میں لاٸی جاٸے اور حقاٸق واضح ھونے پر سخت محکمانہ کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے تاکہ مہنگاٸی میں پسی عوام کو کرپٹ ملازمین کے عتاب سے بچایا جاسکے۔

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Exit mobile version