BBC Urdu TV

احساس پروگرام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر چلایا جا رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنما کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Exit mobile version