احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
5 روز تک ملک کے مختلف شہروں میں قانون کو ہاتھ میں لے کر عوامی پریشانیوں میں اضافہ کیا گیا:گفتگو
پاکستان کا شمار پہلے ہی دنیا کے اُن ممالک میں ہورہا ہے جنہیں سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے:چیئرمین
قومی شاہراٶں اور موٹرویز بند ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے
ملک میں امن و امان کے قیام اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حزب اقتدار و اختلاف کو بلا تفریق آگے بڑھنے ہوگا
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی،5 روز تک ملک کے مختلف شہروں میں جو قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اس سے نہ صرف عام عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پہلے سے کمزور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،قومی شاہراٶں اور موٹرویز بند ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے اور سیکیورٹی کے نام پہ اربوں پہ خرچ الگ سے ہوئے ہیں،مسائل کے حل کے لئے پرُ امن احتجاج سیاسی جماعتوں سمیت ہر ایک فرد کا جمہوری حق ہے مگر اس کے مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ ملکی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں تک لے لی جائیں حکومت ایسے شرپسندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل مہنگائی،بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ان پریشانیوں کی وجہ سے جو احساس محرومی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے وہ کچھ کم ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار پہلے ہی دنیا کے اُن ممالک میں ہورہا ہے جنہیں سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے اوپر سے رہی سہی کسر حکومت و اپوزیشن نے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ کرکے پوری کررکھی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حزب اقتدار و اختلاف کو بلا تفریق آگے بڑھنے ہوگا اگر دونوں نے اپنی روش کو نہ بدلا تو اس کے انتہائی سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-11-2024
