BBC Urdu TV

اثریہ بوائز سکول کے سابقہ طالب علم سفیان علی شاندار کامیابیوں کی جانب گامزن

اثریہ بوائز سکول کے سابقہ طالب علم سفیان علی شاندار کامیابیوں کی جانب گامزن

سفیان علی نے یو ایم ٹی میں بی ایس آئی ٹی کے سپرنگ سمسٹر میں شاندار کامیابی پر ڈین ایوارڈ حاصل کیا

جہلم ( تحصیل رپورٹر) اثریہ بوائز سکول کے سابقہ طالب علم حافظ سفیان علی نے یو- ایم- ٹی میں بی ایس آئی ٹی کے سٹوڈنٹ کے طور پر سپرنگ سمسٹر *2024* – *2023* میں 3.94/4 *CGPA* لینے پر ڈین ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کامیابی کی خوشی میں اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے سفیان علی کو مبارک باد دی اور اسی طرح محنت کو اپنی کامیابی کا زینہ بناتے ہوئے اعلی سے اعلی مقام حاصل کرنے کی دعا دی۔طالب علم حافظ سفیان علی نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ القرآن مجید اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم سے ہی کیا ہے۔

Exit mobile version