BBC Urdu TV

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج سائنسی اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت گاہ ہے

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج سائنسی اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت گاہ ہے۔ انسپکٹر محمد ابرار

ماہ اگست کے بیسٹ سٹوڈنٹ آف دا منتھ کے سرٹیفکیٹ کے حقدار سلمان علی ثانی ٹھرے

جہلم (بیوروچیف) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں ماہ اگست کے بیسٹ سٹوڈنٹ آف دا منتھ کے سرٹیفکیٹ کے حقدار سلمان علی ثانی ٹھرے جنھیں تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر محمد ابرار نے سرٹیفکیٹ دیا۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد ابرار کا کہنا تھا کہ سکولوں میں اس طرح کی تقریبات سے طلباء میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی جستجو بڑھتی ہے اور وہ اپنے اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کے لیئے مثبت انداز میں پورے ماہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل محمد زاہد خورشید نے مہمان خصوصی محمد ابرار کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفکیٹ کے حقدار سلمان علی ثانی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پورے سکول میں سے ہر کلاس میں سے ایک ایک طالب علم منتخب کیا جاتا ہے اور پھر ان پندرہ طالب علموں میں سے ایک کا انتخاب اس کے منفرد ہونے ثبوت ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ پورے ماہ ریگولر , نیٹ اینڈ کلین و مکمل یونیفارم, اسمبلی میں حصہ لینے والے, صاف کاپیز , ٹیسٹوں میں اعلی نمبرز اور مکمل نظم و ضبط پر عمل کرنے والے کو دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر طالب علم کے کلاس انچارج سر مصطفی نے بھی طالب علم کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Exit mobile version