اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں پڑھنے والے کسی بھی طالب علم کو علیحدہ ٹیوشن کلاسز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ محمد زاہد خورشید
میٹرک میں اثریہ کے سو فیصد رزلٹ اللہ کی مدد اور اساتذہ و طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے
جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے میٹرک کے تمام طلباء کے پاس ہونے کی خوشی میں میترک کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پرنسپل محمد زاہد خورشید کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل کا کہنا تھا کہ اللہ کسی کی بھی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور بے شک اساتذہ و طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہاں کوئی بھی مایوس نہیں ہوا اور سب طلباء اپنی اگلی منزل کی جانب گامزن ہوگئے اللہ انھیں دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا کرئے کہ اصل دائمی کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے جس کی محنت ہمیں دنیا میں اسلامی احکامات پر عمل کرکے کرنی ہے۔ اثریہ بوائز سکول و کالج جہلم میں پڑھنے والے کسی بھی طالب علم کو علیحدہ ٹیوشن کلاسز کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اگر کوئی بھی طالب علم کسی بھی مضمون میں کمزور ہوتا ہے یا اسے سمجھنے کے لیئے علیحدہ ٹائم کی ضرورت ہوتی ہے تو اس طالب علم کو بغیر کسی اضافی فیس کے علیحدہ ٹائم میں پڑھایا جاتا ہے اور وہ بچے جو دیگر اداروں سے داخلے کے لیئے آتے ہیں اگر وہ کسی بھی مضمون میں کمزور ہوں تو انھیں خصوصی کلاس کے زریعے ان کے متعلقہ مضمون کی کمزوری کو دور کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگی کا قیمتی سال ضائع نہ ہو اس موقع پر ایڈمن بدر خورشید کا کہنا تھا کہ اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کا واحد ادارہ ہے جہاں پلے گروپ تا انٹرمیڈیٹ تک سائنسی مضامین کے مکمل کورس کے ساتھ ساتھ ناظرہ و حفظ القرآن مجید تجوید و مخارج کے ساتھ کروایا جاتا ہے اور یہاں جدید آلات سے مذین فزکس کیمسٹری بیالوجی اور کمپیوٹر لیب موجود ہیں جہاں بچے عملی طور پر اپنے مضامین پڑھتے اور سیکھتے ہیں۔ یہاں دور دراز شہروں اسلام آباد راولپنڈی گجرات وغیرہ سے آئے طلباء ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں جہاں انھیں علیحدہ کلاسز میس کی سہولت موجود ہیں اور یہاں چوبیس گھنٹے سیکیورٹی اور جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کا مکمل نظام ہے۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل محمد زاہد خورشید نے میٹرک کے مضامین پڑھانے والے تمام اساتذہ سر غلام مصطفی سرعثمان قاری عبدالرزاق سر ناصر سر ذین سر قاسم سر عبدالرافع سر انوار قاری یوسف سر عرفان سر حسنین سر نعمان اور سر امیر حمزہ کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح لگن کے ساتھ پڑھانے کی تلقین کی۔
