BBC Urdu TV

اب ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیےَ پر امید ہے ۔ ملک محسن اعوان

اب ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیےَ پر امید ہے ۔ ملک محسن اعوان

رپورٹ بشریٰ جبیں

ٹیم گرین پاکستان کے چیَرمین ملک محسن اعوان اور صدر میلاد احمد نے کہا ہے کہ
ہم وزیراعظم پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے 21 سال سے امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کے لئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ اور عافیہ موومنٹ پاکستان کے راہنماوَں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور کے ساتھ خط لکھنے کا وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ دیر بہت ہو چکی ہے ، عافیہ کی صحت تشویش ناک ہے۔جیل میں تشدد سے انکی سننے اور دیکھنے کی صلاحیت کم ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان کو اس مسلئہ پر امریکی حکومت سے روزانہ کی بنیاد پر فالواپ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ عافیہ صدیقی جلد ازجلد اپنے وطن واپس آ سکے اور اسکا علاج ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت پاکستان کو امریکی صدر سے ہر ممکن رابطہ رکھنا ضروری ہیں ۔ سفارتی چینل کو ایکٹیو کر کےعافیہ صدیقی کی امریکی جہنم نما جیل سے رہائی دلوایں تاکہ وہ بھی اپنی زندگی کے باقی ماندہ دن اپنے بچوں کے ساتھ گذار سکے۔

ملک محسن اعوان نے کہا ہے کہ رہائی کے بعد سب سے بڑا چیلنج عافیہ صدیقی کی صحت کی بحالی ہوگا۔کیونکہ مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد سے عافیہ صدیقی کی حالت انتہائی تشوشناک حد تک کمزور ہو چکی ہے۔ ٹیم گرین پاکستان کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کو خط لکھ کر ایک مظلوم پاکستانی شہری کو وطن واپس لانے کی ابتدا کی ہے۔

Exit mobile version