ابراہیم رئیسی کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ پر پوری امت غمگین ہے،علامہ شبیر حسن میثمی
ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کر نے کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،علامہ شبیر حسن میثمی
صدر رئیسی ایک عظیم انسان تھے جو امر یکا کی تمام دھمکیوں اور پا بند یوں کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے رہے،علامہ شبیر حسن میثمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کے لئے منعقد ہونے والی مجلس ترحیم سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا ابراہیم رئیسی کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ پر پوری امت غمگین ہے عالم اسلام ایک نڈر اور جرات مند عظیم رہنما سے محروم ہو گیا صدر رئیسی ایک عظیم انسان تھے جو امر یکا کی تمام دھمکیوں اور پا بند یوں کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اپنے ملک وقوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات کرتے رہے ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کر نے کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے عالمی سطح پر جس منظم انداز میں غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا اس سے مسئلہ فلسطین اور اہل فلسطین کو بڑا حوصلہ ملا دریں اثناء علامہ شبیر حسن میثمی نے ایرانی قونصلیٹ میں کونسلر جنرل آقائے حسن نوریان سے ملاقات کی اور ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔
