جہلم (ملک وسیم اختر) ائسیکو سرکل جہلم واپڈاسب ڈویژن افسران و عملہ کی مبینہ غفلت اور نا اہلی کے باعث شہر کی گلیوں بازاروں میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکی ہیں لٹکتی اور بوسیدہ تاروں کو تبدیل یا محفوظ کرنے کے لیئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیئے جارہے۔ اکثروبیشتر جگہ پر تاروں کے او پر پلاسٹک کور اور ٹیپ اترنے سے تار ننگے ہو چکے ہیں جس سے سپارکنگ اور وو لٹیج میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہےباغ محلہ نیابازار مین بازار بورڈنگ محلہ مجاھد آباد حسن ابادکالاگجران بلال ٹاؤن چونترہ کھرالہ میں ایل ٹی تاریں منڈھیروں کو چھورہی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی ائیسکو چیف سمیت متعلقہ افسران سے انسولیشن ایل ٹی تارین ڈالنے و دیگر مسائل پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ائسیکو سرکل جہلم واپڈاسب ڈویژن افسران و عملہ کی مبینہ غفلت اور نا اہلی
