جناب محترم فاضل جمیلی صاحب
صدر کراچی پریس کلب
جناب محترم رضوان بھٹی صاحب
سیکرٹری کراچی پریس کلب
آپ دونوں کی خدمت میں براہِ راست چند گزارشات یوں تو کراچی پریس کلب ھو یا کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کے تمام عہدیداران و ذمہداران نے ہمیشہ حتم الامکان کوشش جاری رکھی کہ زیادہ سے زیادہ ممبران و فیملیز کے پی سی کو سہولیات اور مسائل کا فوری تدارک کیا جائے گوکہ ان کی تمام کوششوں کو سراہتا ھوں اور خراج تحسین بھی پیش کرتا ھوں۔ میں جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اپنے محترم سرپرست جناب ڈاکٹر عبدالجبار صاحب, جناب ڈپٹی چیرمین عارف خان صاحب, جناب ڈپٹی چیرمین ناصر محمود صاحب کے ساتھ ساتھ پی ایف یو جے سیکریٹری شعیب خان صاحب, سابق عہدیدار عامر لطیف صاحب, سابق عہدیدار خلیل ناصر صاحب, سابق عہدیدار نصرالله چوہدری صاحب, سابق عہدیدار افضال محسن صاحب, سابق عہدیدار فاران امتیاز صاحب, عہدیدار امجد قائمخانی صاحب, عہدیدار زین صاحب, سابق عہدیدار اے ایچ خانزادہ صاحب, سابق عہدیدار سراج احمد صاحب, سابق عہدیدار ارمان صابر صاحب, عہدیدار عادل ظفر صاحب اور دیکر سابق و موجودہ عہدیداران کی شفقت و تعاون اور حوصلہ افزائی کے سبب آپ دونوں حضرات فاضل جمیلی صاحب اور رضوان بھٹی صاحب سے عرض یہ کرنا ھے کہ
1- کراچی پریس کلب میں ممبران و فیملیز کیلئے جو آپ نے ٹیم کیساتھ کرونا ویکسین کا سلسلہ جاری کیا ھوا ھے اسے اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ تمام ممبران مستفید ھوجائیں۔
2- کراچی پریس کلب میں کم از کم ماہانہ بنیاد پر تین روزہ نادرا موبائل کی حاضری یقینی بنائیں کیونکہ اس سے جو ممبران اور انکی فیمیلز ویکسین کورس مکمل کرچکے ھونگے وہ نادرا موبائل سے سرٹیفکیٹ اور کارڈ کیلئے رجوع کرکے بآسانی حصول بنا سکیں گے یہی نہیں بلکہ کسی کا شناختی کارڈ کی میعاد ختم ھوگئی ھو تو وہ نیا کارڈ بھی بنوالیں۔ جناب صدر فاضل جمیلی صاحب اور جناب سیکرٹری رضوان بھٹی صاحب آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ ویکسینیشن کے بعد نادرا کا سرٹیفکیٹ اور کارڈ حکومت وقت نے لازم و ملزوم ہر سطح پر قرار دیدیا ھے اس لیئے یہ گزارشات پیش کی ہیں امید ھے کہ تمام ممبران کی اجتماعی سہولیات کو مدنظر رکھتے ھوئے ضرور بلضرور توجہ و غور فرماتے ھوئے عملی جامع پہنائیں گے۔
شکریہ عرضدار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب
