جناب محترم آصف علی زرداری صاحب
جناب محترم بلاول زرداری بھٹو صاحب
جناب محترم سید مراد علی شاہ صاحب
آپ تمام بااختیار معززین سیاسی رہنماؤں سے گزارش کرتا ھوں کہ سندھ حکومت اپنے بجٹ 2021-2022 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 50 فیصد اضافہ کردے کیونکہ زمینی حقائق آپ کے علم میں ھیں کہ مہنگائی کا طوفان قہر انگیز بن چکا ھے۔ موجودہ تنخواہ اور بلخصوص پینشن میں بنیادی ضروریات کا حصول ناپید ھوچکا ھے۔ جناب محترم آصف علی زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بھی 50 فیصد کا اضافہ کیا تھا جو آج تک یاد ھے اور تمام سرکاری ملازمین اس محبت کو یاد رکھے ھوئے ہیں اسی لیئے مجھے بیشمار سرکاری ملازمین نے دباؤ ڈالا ھے کہ میں ان کی گزارشات اور عرضیات آپ کی خدمت میں پیش کروں۔ امید ھے کہ قبلہ محترم جمہوریت کے بادشاہ’ عوامی نمائندے اور عوام کا فخر جناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی عوام سے لگاؤ اور توجہ کے سبب آپ آنے والے بجٹ میں سندھ کے سرکاری ملازمین کو خوشی سے نہال فرما دیں۔ الله بھٹو اور زرداری خاندان کا اقبال مزید بلند کرے آمین۔۔۔
جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ;
ممبر کراچی پریس کلب
