BBC Urdu TV

آپسما ضلع جہلم ترکیہ و شام کے مکینوں کی بھرپور امداد کرئے گی۔ پروفیسر شریف ساجد

آپسما ضلع جہلم ترکیہ و شام کے مکینوں کی بھرپور امداد کرئے گی۔ پروفیسر شریف ساجد

آپسما ضلع جہلم کے وفد کی صدر شریف ساجد کی صدارت میں اے ڈی سی آر حسان طارق سے ملاقات

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن منجمنٹ ضلع جہلم کے وفد کی صدر شریف ساجد کی صدارت میں اے ڈی سی آر جہلم سے خصوصی ملاقات کی گی جس میں ترکیہ و شام میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور پرائیویٹ سکولز ضلع جہلم کی جانب سے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی بھرپور امداد کرنے اور عوام الناس تک حکومت پاکستان کا پیغام کہ ہر شخص زلزلہ ذدگان کی امداد میں پیش پیش ہو کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔ اے ڈی سی آر حسان طارق نے پرائیویٹ سکولز کی جانب کی جانے والی کوششوں کو سرہایا اور کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سیلاب ذدگان کی بھرپور امداد کی ترکیہ و شام کے زلزلہ ذدگان کی امداد میں بھی بھرپور حصہ ڈالے گی۔ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن منجمنٹ ضلع جہلم کےوفد کی صدارت صدر پروفیسر شریف ساجد پرنسپل ڈیزی ہوم سکول جہلم, جنرل سیکرٹری راجہ رضوان احمد پرنسپل رضوان شائننگ سٹار ہائی سکول جہلم, محمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم, نور میموریل سکول کے پرنسپل ڈاکٹر اشرف اقبال, روز ڈیل پرائمری سکول کے پرنسپل عرفان رشید, ریفارمر سکول دینہ کے پرنسپل ریاض , حاجی قربان صاحب برائٹ کیرئیر سکول دینہ, دی نالج سکول دینہ کے پرنسپل وقار شاہ اور اسلام آباد گرامر سکول جہلم کی پرنسپل سمیرا فضل شامل تھیں۔اس موقع پر چوہدری واجد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیراور ایڈوکیٹ فرحت ضیاء سوشل ورکر بھی میٹینگ میں شامل تھے۔

Exit mobile version