آٹھ اضلاع میں اے،ڈی،آر مقدمات کی پریڈکٹیو اسٹڈی، سندھ میں ہونے والی پہلی ریسرچ ہے، عباس علی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد کے مقامی ہوٹل میں لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے تین دنوں پر مبنی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ کا بنیادی مقصد تنازعات کے متبادل حل (اے ڈی آر) کے حوالے سے سندھ کے آٹھ اضلاع میں عنقریب شروع ہونے والے ” سروے "پر فیلڈ ٹیم کو خصوصی تربیت فراہم کرنا تھا، ٹریننگ میں کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ اور دادو سے آئی لیگل ایڈ سوسائٹی کی فیلڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔
میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے لیگل ایڈ سوسائٹی کے، اے ڈی آر پروجیکٹ مینیجر، عباس علی کا کہنا تھا کہ سندھ کے آٹھ اضلاع میں اے ڈی آر کیسز کے حوالے سے ہونے والی پریڈکٹیو اسٹڈی، صوبے میں تنازعات کے متبادل حل پر ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ ہوگی، سروے اُنPotentialقانونی تنازعات کا تناسب سمجھنے میں مدد دے گا کہ جو اپنے حل کیلئے اے ڈی آر پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ سینئر ریسرچ کوآرڈینیٹر، فاطمہ عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا جانے والا سروے عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ، اور عوا می مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، ہماری ریسرچ ضلعی سطح پر تنازعات کے متبادل حل کے پر یڈکٹیو ماڈل کو تشکیل دے گی، اور پھر یہ ماڈل، تنازعات کی مقدار کا تعین بھی کرے گا اوراسکے زریعے پالیسی میکنگ اورAdvocacy میں بھی بھرپور معاونت ملے گی۔
ٹریننگ کے اختتامی دن، لیگل ایڈ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، حیا ایمان زاہد خصوصی طور پر پروگرام میں شریک رہیں، اور فیلڈ ٹیمز سے تفصیلی بات چیت کی، سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے بھی اُ نکے رضاکارانہ کام اور کوششوں کو سراہا، لنچ کے دوران، ہلکے پھلکے انداز میں کی جانے والی گفتگو سے نہ صرف ٹیم ممبران کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ایک اچھے ماحول نے Employees میں اعتماد سازی کو بھی جلاِ بخشی، بعد ازاں فیلڈ ٹیمز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
