BBC Urdu TV

آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم محمد اسماعیل کو اسلام آباد سے گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم محمد اسماعیل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے وٹس ایپ پر خود کو شہری کا رشتہ دار ظاہر کیا۔

ملزم نے شہری سے حادثاتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے 5لاکھ 29 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیائے۔ملزم نے مذکورہ رقم مختلف اکاونٹس میں منگوائی۔بعد ازاں ملزم مذکورہ رقم سے عمرہ کا فریضہ ادا کرنے کے لیے چلا گیا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Exit mobile version