BBC Urdu TV

آنکھوں دیکھا جھوٹ بھی ھو سکتا ھے پر آنکھوں دیکھا سچ دکھاتا ھوں

آنکھوں دیکھا جھوٹ بھی ھو سکتا ھے پر آنکھوں دیکھا سچ دکھاتا ھوں

سوھاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے کا اتفاق ہوا
اور کچھ ڈاکڑز حضرات سے صرف اس مقصد کے لیے ملنا تھا سوھاوہ پریس کلب نے کہ عوام کو آنے والی دشواریوں کا سدِباب کیا جا سکے
خبر لگانے کا مقصد بھی اصلاح ھوتا ھے ذاتی عداوت نہیں
اور اگر اصلاح خبر سے پہلے ھی ممکن ھو تو خبر کی زینت کوئی مسلہ بنے ضروری نہیں

ڈاکٹرز حضرات بلخصوص ایم ایس، ایس کے چوھان اور ڈاکٹر فاحد صاحب کی اتنی سی گزارش ھے عوام سے اور خاص طور پر سوھاوہ کے تمام صحافی حضرات کی جانب سے کہ
آپ اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں
پیار سے بات کریں جو کام آپ تُو سے کروانا چاہتے ہیں وہ کام بیٹا،بھائی،بچے کہہ کر بھی مخاطب سے لیا جا سکتا ھے
ھم بھی انسان ہیں کسی کے بیٹے ہیں تھک جاتے ہیں ضرورت سے ذیادہ بوجھ اٹھاتے ہیں شکوہ بھی نہیں کرتے
غیر ضروری ھم کسی مریض کو ریفر نہیں کرتے
جسے ھم ریفر کرتے ہیں اسکی جان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بہتر علاج اور بہتر نتائج کے لئے اپنے سے بہتر ہسپتال میں بھیجتے ہیں کہ آپ کا وقت اور جان بچائی جا سکے

بس اتنی گزارش ھے آپ نرمی سے پیش آئیں ھم بھرپور خدمت کر کے دکھائیں گے

*سب سےاہم بات*
زیرِ نظر تصویر میں تین لڑکے نظر آرھے ھیں جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں
جو پینے والے پانی کے لگے کُولر کے پانی سے پاؤں دھو رھے تھے
ھم کس مٹی سے بنے ہیں
ھمارے فرائض میں بھی کچھ ھے کیا
تنقید تو جیسے پہلا حق ھے ھمارا
اک سبق ھے اس تصویر میں

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ میں کچھ بھی غلط ھوتا دیکھیں تو ایم ایس صاحب کو آگاہ کریں
سدِباب کیا جائے گا
یہ ادارے آپ کے ہیں آپ کی خدمت کے لئے ہیں آپ کی محبت ھی سوھاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کو خدمت پر مجبور کرے گی

Exit mobile version