BBC Urdu TV

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کے 77 سال پرانے کیک کا ٹکڑا نیلام

برطانیہ پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کے کیک کا 77 سال پرانا ٹکڑا نیلام کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کے شادی 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی اور اس موقع پر تقریباً 277 کلوگرام کا بڑا کیک پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کیک کا ٹکڑا ایک باکس میں محفوظ کیا گیا تھا جس کے ساتھ اس وقت کی شہزادی الزبتھ (ملکہ الزبتھ) سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی بھی تھی۔

اس خصوصی باکس کو شاہی جوڑے کی جانب سے ایڈنبرا میں موجود ہولی روڈ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والی میریئن پولسن کو بطور تحفہ دیا تھا۔

نیلام گھر ریمن ڈینسی کے کیک کا یہ نادر ٹکڑا نیلامی میں 2831 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔

Exit mobile version