BBC Urdu TV

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں تمام مرکزی وضلعی قائدین نے شرکت کی اور 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنے و احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل دی۔ تمام قائدین کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ 10 فروری کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور تمام گورنمنٹ ایمپلائز بغیر کسی تفریق کے اس احتجاج میں شرکت کریں گے اور دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک گورنمنٹ ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ آج کے اس اہم اجلاس میں مرکزی قائدین جناب سلطان مجددی، جناب ڈاکٹر امتیاز عباسی، جناب چودھری سرفراز، جناب کاشف شہزاد چوہدری، جناب راجہ اورنگزیب راولپنڈی اور جناب ممتاز عباسی راولپنڈی نے شرکت کی جبکہ ضلعی قائدین میں چئرمین چودھری افتخار ڈھڈی، چیف آرگنائزر راجہ اورنگزیب، صدر راجہ افصل کیانی،جنرل سیکرٹری راجہ زبیر جنجوعہ، راجہ ظفر کیانی، سکندر فیروز، راجہ وسیم جنجوعہ، ملک نعمان امتیاز، شیخ صغیر ملک نور محمد نورانی، قاری امتیاز، اسامہ کیانی، طلعت بٹ اور خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے مومنہ ماہرو گوندل نے شرکت کی جبکہ ایپکا ضلع جہلم اور پنجاب ٹیچرز یونین کے دیگر عہدہ داران نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی ۔

منجانب ۔
راجہ زبیر جنجوعہ جنرل سیکرٹری اگیگا ضلع جہلم

رپورٹ:مشرف کیانی

Exit mobile version