BBC Urdu TV

آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال

آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال سے ملاقات کی

ملاقات میں انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے صدر شفیق پاپا جنرل سیکرٹری فیصل انصاری بھی موجود تھے

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی
آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ صدر آصف گلفام جنرل سیکرٹری طاہر سربازی ،سینیئر وائس چیئرمین شاکر فینسی نے أل کراچی تاجر الائنس کے مختلف ڈسٹرکٹ کے عہدے دران کے ہمراہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفی کمال بھائی انیس قائم خانی بھائی اور شبیر قائم خانی سے ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ أل تاجر الائنس ضلع کورنگی کے صدر شفیق پاپا، سینیئر نائب صدر أل کراچی تاجر الائنس کورنگی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بابر مارکیٹ فیصل انصاری نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفی کمال بھائی کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی، اور مصطفی کمال بھائی سے ملاقات کے دوران شفیق پاپا نے انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل سے مصطفی کمال بھائی کو اگاہ کیا، مصطفی کمال بھائی نے بابر مارکیٹ سمیت ال تاجر الائنس کے تمام عہدے داران کو تاجروں کے مسائل حل کروانے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اخر میں أل کراچی تاجر الائنس ضلع کورنگی کے صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے صدر شفیق پاپا اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بابر مارکیٹ فیصل انصاری نے مصطفی کمال بھائی کو تاجروں کے مسائل حل کروانے کے تعاون کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ ادا کیا

Exit mobile version