BBC Urdu TV

آل پنجابی اتحاد کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب

آل پنجابی اتحاد کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب

مرکزی قیادت کا عزمِ مستحکم، تنظیم کو مزید فعال بنانے کا اعلان

کراچی (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
آل پنجابی اتحاد کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری کی زیرِ صدارت مورخہ 17 مئی 2026 بروز اتوار ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ مرکزی کمیٹی کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کے آئین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور مختلف آرٹیکلز اراکین کو پڑھ کر سنائے گئے تاکہ تنظیمی امور کو مزید مضبوط اور منظم بنایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران آئین کے آرٹیکل 11 کے تحت باقاعدہ انتخابات کا انعقاد ہوا۔ مجلسِ شورٰی کی ووٹنگ کے نتیجے میں درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔صدر راجا محمد عرفان نے کہا کہ میں تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم مل کر اتحاد کونسل کو مضبوط کریں گے۔”جنرل سیکرٹری محمد ندیم آرائیں اجلاس میں گفتگوکرتےہوئےکہا کہ ہم پنجابی ثقافت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔فنانس سیکرٹری ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری نے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ میں مالی امور کو شفافیت سے چلاؤں گا اور تنظیم کی ترقی کے لیے کام کروں گا۔”آفس سیکرٹری چوہدری ناصر علی نے کہا کہ "میں دفتر کے امور کو بہتر انداز میں چلاؤں گا تاکہ سب کی آواز مؤثر طور پر سنی جائے۔ترجمان شاہد رانا نے کہا، "میں تنظیم کی بات عوام تک پہنچاؤں گا اور اتحاد کونسل کی سرگرمیوں کو اجاگر کروں گا۔”اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین نے نو منتخب قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آل پنجابی اتحاد کونسل کو ملک بھر میں مزید مضبوط، فعال اور متحد بنایا جائے گا۔ شرکاء نے کہا کہ تنظیم پنجاب، پنجابی ثقافت، بھائی چارے، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔

Exit mobile version