آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اسوسی ایشن کی راولپنڈی میں تعلیمی کانفرنس
ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے سکول اونرز کی صدر پروفیسر شریف ساجد کی قیادت میں شرکت۔
( ریاض چوھدری انفارمیشن سیکریٹری اپسما جہلم )
راولپنڈی میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ھوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع سے پرائیوٹ سکولز کے عہدیداروں اور سکول اونرز نے شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ یہ تعلیمی کانفرنس مستقبل میں تعلیم کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ھوگی پروفیسر شریف ساجد صاحب نے اجلاس میں تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بھرپور اور اھم رول پر روشنی ڈالی کہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز انتہائی ذمہ داری سے قوم کے مستقبل بچوں کو تعلیم دے رھے ھیں۔ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے خلاف بیان دینے والے پرائیویٹ سکولوں کے نتائج دیکھیں جو گورنمنٹ سکولوں کے نتائج سے ھر لحاظ سے بہتر ھیں اور پرائویٹ سکولوں کی امتحانات میں نتائج کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ھوتی ھے ۔ یہ پرائیویٹ سکول اونرز کی انتھک محنت۔ تعلیم سے لگن اور اپنے طالب علموں کو زندگی کی دوڑ میں کامیاب دیکھنے کی خواھش کی وجہ سے ھے۔ گورنمنٹ سیکٹر کے مقابلے میں سہولتیں نہ ھونے باوجود انتہائی نامساعد حالات اور سال میں آٹھ سے نو ماہ چھٹیاں دینے کے باوجود بھی امتحانات میں اچھے نتائج دینا ان پرائیویٹ سکولوں کی محنت تعلیم سے لگن اور ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ھے
کل ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے تعلیمی کنونشن راولپنڈی میں شرکت کے لیئے دفود صدر اپسما ضلع جہلم محترم پروفیسر شریف ساجد صاحب کی صدارت اور قیادت میں بڑی شان اور باوقار طریقے سے 37 ممبران پر مشتمل وفد نے بھرپور شرکت کی اور ضلع جہلم کی تعلیم سے محبت کا عملی ثبوت دیا ۔
وفود تو راولپنڈی ڈویژن کے باقی شہروں سے بھی گئے ھونگے۔ مگر جو گرمجوش استقبال اور پذیرائی اپسما جہلم وفد کو ملی ھے کسی اور شہر کے شرکا کو نہیں ملی ۔ اس میں پروفیسر شریف ساجد صاحب کی سحر انگیز شخصیت ۔ پر جوش لیڈرشپ ۔ چاروں تحصیلوں کو ایک پیج پر متحد کرنا اور سب تحصیلوں کی اپسما اسوسی ایشنز کا ضلع کی مرکزی تنظیم کی قیادت پر بھرپور اعتماد شامل ھے۔ معزز و محترم خواتین نے بھی شرکت کر کے بھرپور نمائندگی کا حق ادا کر دیا ۔
یہ سب کریڈٹ ھمارے لیجنڈ لیڈر ملک افتخار حسین صاحب کو جاتا ھے ۔ جنہوں نے اس اسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور بہت محنت سے اس کو پروان چڑھایا اور آج ملک افتخار حسین صاحب کا ترتیب دیا ھوا یہ گلشن ھر طرف اپنے خوشبوئیں بکھیر کر جہلم کا نام روشن کر رھا ھے۔ ھم سب ملک افتخار حسین صاحب کے تازیست ممنون و مشکور رھیں گے کہ جہلم کے بچوں کے لیئے ایک بہترین اسوسی ایشن بنائی اور چاروں تحصیلوں میں اپنی ذاتی کوشش سے تمام سکولوں میں گئے اور اس اسوسی ایشن کی اھمیت پر روشنی ڈالی اور ایک مربوط اسوسی ایشن بنائی جو آج اک دوجے سے تعاون میں پیش پیش ھیں۔ اور مرکزی صدر پروفیسر شریف ساجد صاحب نے تحصیلوں کے سکولز اونرز کے سکولز کے کاموں کے لیئے سرکاری اداروں میں پھیرے لگوانے سے جان چھڑوا دی اب ان کے سب کام جہلم میں پروفیسر صاحب خود سرانجام دے رھے ھیں
ضلع سے باھر آل پنجاب لیول پر یہ بہت بڑی اچیومنٹ ھے جس میں اپسما جہلم نے یقینی طور پر انمٹ نقوش چھوڑے ھونگے جو شرکاء کو مدتوں یاد رھیں گے۔
اچھی لیڈرشپ میں دن بہ دن نکھار آتا رھتا ھے جس سے لیڈرشپ کی خصوصیات سامنے آتی رھتی ھیں۔
ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن پنجاب کی مرکزی قیادت میں جہلم کی لیڈرشپ بھی شامل ھوگی ۔
میری طرف سے صدر محترم ۔ تمام عہدیداروں اور شرکاء کا کامیاب کنونشن میں اپنی بھرپور شرکت پر دلی مبارکباد قبول ھو۔
