آل پاکستان سلیمانی(اےآرسلیمانی جہلم) ہیرڈریسرزفنڈریشن کے مرکزی صدراشرف صابری راجہ شاہد سکیرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ جوگوادر میں افسوس ناک دہشتگردی میں سات ہیرڈریسرز بھاٸیوں کا قتل ہوا ہے اس کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور وزیراعظم آرمی چیف ۔چیف جسٹیس پنجاب کی وزیر اعلی مریم نوازشریف و دیگر اعلی حکام سے ہمارا مطالبہ ہے ان افراد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کفرکردار تک پہنچایا جاے ہمارے ہیرڈریسرز بھاٸیوں پر ایک سال میں یہ دوسرا حملہ ہوا ہے پہلے بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے میں 6ہیرڈریسرز کو شہید کیا گیا اب پھر سات افراد کو بےدردی سے شہید کیا گیا ہے ارباب اختیار سے اپیل بھی کی جاتی ہے ان بےگناء مظلوم خاندانوں کی بھاری مالی امداد کی جاے کیونکہ یہ سب انتہای غریب لوگ تھے پہلے دہشتگردی میں جو افراد شہید ہوے تھے انکی بھی مالی مدد گورنمنٹ کی طرف نہ ہونے کے برابر کی گی گوادر دہشتگردی کے ملزمان کو اگر جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ہم تمام پاکستان میں شٹرڈاٶن ہرتال کرنے پر مجبور ہوجاے گے
