BBC Urdu TV

آصف حیدر شاہ کو ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ بنانے کا فیصلہ

آصف حیدر شاہ کو ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ بنانے کا فیصلہ۔

آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آصف حیدر شاہ کو ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف حیدر شاہ گریڈ 22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر ہیں، انہیں ایک بار پھر سندھ کا چیف سیکرٹری لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف حیدر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے۔واضح رہے آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں جب کہ کمشنر کراچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Exit mobile version