BBC Urdu TV

آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی۔

آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی۔

نیو ساؤتھ ویلز میں 16ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ایمرجنسی سروس کے مطابق نیوساؤتھ ویلز میں 16ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version