آسٹریلیا جنگلات آتشزدگی پورا گاﺅں بجلی سے محروم۔
ملک جاری گرمی کی شدت میں کمی کی کوئی توقع نظر نہیں ارہی ہے۔اعلی حکام
کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی خطے میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے جنگل میں لگی ہوئی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کی شدت مسلسل 5 روزسے جاری ہے،جہاں قریبی جنگل میں پیدا ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے بجلی کے گرڈ پر دباو¿ پڑنے کے باعث پورا گاﺅں، جس میںہزاروں عمارتیں ہیں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کی کوئی توقع نظر نہیں آ رہی ہے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ آبادی کے لحاظ سے ملک کی دوسری بڑی ریاست ہے۔
