آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا پرامن حل نکالا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ نا کرایا گیا تو جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے:چیئرمین
کشمیر حکومت عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے:گفتگو
بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافہ کسی ایک صوبہ کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا پرامن حل نکالا جائے،بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ نہ کرایا گیا تو اس سے جہاں عوام کو درپیش مسائل مزید بڑھ جائیں گے وہاں انسانی زندگیوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے اس سے پہلے حالات مزید کشیدہ ہوں حکومت کشمیر کو چاہیے کہ وہ عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے تاک اس کی وجہ سے جو ملک دشمن قوتوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات اس قابل نہیں ہیں کہ وہ مزید کوئی جانی و مالی نقصان برداشت کرسکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافہ کسی ایک صوبہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کو اس پریشانی کا سامنا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے وہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جنہیں اٹھانے کی اشد ضرورت ہے بلکہ ڈنگ ٹپاو پالیسیوں کی ذریعے سب اچھا ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
