BBC Urdu TV

آزاد کشمیر کی طرح ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے قوم کو ریلیف فراہم کیا جائے:انجینئر ندیم

آزاد کشمیر کی طرح ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے قوم کو ریلیف فراہم کیا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر نکلے آئے تو اتحادی حکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی:گفتگو

مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا فقدان ہے،مافیاز بلا خوف قوم کو دونوں سے لوٹ رہے ہیں:چیئرمین
عوامی خوشحالی اور مسائل کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں انڈسٹری کو فروغ دے کر روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جائیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرح ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے قوم کو ریلیف فراہم کیا جائے،مہنگی بجلی اور آٹا،چینی و دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے اس سے پہلے تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام سڑکوں پر نکلے اتحادی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کیلئے زبانی کلامی نہیں عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ان میں جو زندہ رہنے کی امید ختم ہوتی جارہی ہے وہ برقرار رہے،مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مافیاز بلا خوف و خطر مختلف حیلے بہانوں سے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب ملکی ترقی اور خوشحالی تو دور کی بات اس بارے سوچا بھی نہیں جاسکتا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عوامی خوشحالی اور مسائل کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں انڈسٹری کو فروغ دے کر روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ بڑھتی ہوئی غربت،بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔

Exit mobile version