آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات بجا لیکن تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے۔کوآرڈینیٹر وزیراعظم
وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرلیاجائے۔رانا احسان افضال
اسلام آباد(نمائندہ محمد رمیز خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں لیکن اس کے لیے تشددکاراستہ اختیار نہیں کیاجانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزادجموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، عوامی مطالبات کو پُر امن طریقے سے ماناجاسکتا ہے، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں لیکن اس کے لیے تشددکاراستہ اختیارنہیں کیاجانا چاہیے، وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرلیاجائے۔رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم آج ان معاملات کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں اور امیدہے کوئی حل نکل آئے گا جب کہ احتجاج میں جن لوگوں کی جانیں گئیں اس کی انکوائری کرائی جائے گی۔
