آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بنیادی حق ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔معروف سیاسی ورکر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی ورکر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت کیلئے یکجہتی اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانا اور آنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ معروف سوشل ورکر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لے، انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اس کے بغیر خطے میں دیر پاامن کا قیام ممکن ہی نہیں۔
