آر ڈی اے مالی سکینڈل: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے داماد جہانگیر احمد 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
سابق ضلعی ناظم (مسلم لیگ ن) راجہ جاوید اخلاص کے داماد اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے شعبہ فنانس کے سٹینو گرافر جہانگیر احمد کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بڑے مالی سکینڈل میں گرفتار کر لیا ہے۔نیب کے تحقیقاتی افسر کے مطابق، جہانگیر احمد پر 13 ملین روپے (ایک کروڑ 30 لاکھ روپے) کی سرکاری رقم کی خرد برد کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک مرحوم سابق ڈائریکٹر کے ذریعے یہ بھاری سرکاری رقم اپنی اہلیہ مسماۃ صائمہ جہانگیر کے بینک اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر منتقل کی۔ ملزم جہانگیر احمد کی گرفتاری کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب کے تفتیشی افسر نے مزید تحقیقات کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر احمد کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے تاکہ کیس کی مکمل تحقیقات کی جا سکے۔
