آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا دورہ جہلم آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.
آر پی او نے پولیس لائنز جہلم میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھانے کے بعد شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی.
آر پی او نے پولیس لائنز میں نرسری کا افتتاح کیا اور پودا بھی لگایا.
آر پی او سید خرم علی نے جہلم کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا.
ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد اور ایس پی انوسٹی گیشن نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے. آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی
سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں. آر پی او سید خرم علی
منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے. آر پی او سید خرم علی
تمام اہم تنصیبات کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اضافی نفری لگائی جائے. آر پی او سید خرم علی
تمام افسران اپنے علاقہ میں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے سرپرائز چیکنگ کو یقینی بنائیں. آر پی او سید خرم علی
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی میں ملوث عناصر کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں. آر پی او سید خرم علی
تھانہ کی سطح پر عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے. آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
