BBC Urdu TV

آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے 43 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 45 ہیڈکانسٹیبلان

آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے 43 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 45 ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے.

اہلکاروں کی ترقی کے لیے ضلعی پولیس افسران راولپنڈی، اٹک،جہلم اور چکوال پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا.

بورڈ کی سفارشات اور بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کے احکامات جاری کیے گئے.

فورس کی ترقی کا عمل انکی بہترین کارکردگی سے مشروط ہے، آر پی او سید خرم علی

ترقی پانے والے افسران پہلے سے زیادہ محنت کریں اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں.
آر پی او سید خرم علی

آئی جی پنجاب کے ویژن کےمطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا.
آر پی او سید خرم علی

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version