BBC Urdu TV

‏آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاء و سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کو مقدمات کے چالان

‏آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاء و سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کو مقدمات کے چالان باوجود عدالتی احکامات و متعدد بار یاد دہانی 33 دن میں جمع نہ کروانے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری

‏عدالت نے آپکو ان تمام درج شدہ مقدمات کی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جن کے چلان جمع نہ کروائے گئے مگر آپ نے لسٹ تو جمع کروانا دور کی بات عدالت کو جواب دینا بھی گوارہ نہ کیا: جج

‏اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے جان بوجھ کر اور ارادی طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لیے آپکو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں: جج

‏دونوں افسران 10 جنوری 2026 کو بذات خود پیش ہوکر عدالت کو بتائیں چالان بروقت جمع کیوں نہ کروائے گئے: عدالت

Exit mobile version