آرائیں دسترخواں پر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے کے عہددران اور ایگزیکٹو ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی نصیر احمد آرائیں نے فلاحی کاموں کے حوالے سے عہدداروں اور ممبر کو آگاہ کیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
گزشتہ روز آرائیں دسترخواں کراچی میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے کیبنٹ ممبران اور ایگزیکٹو ممبران کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت محترم جناب چوہدری افتخار احمد آرائیں کی قیادت میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اجلاس میں جنرل سیکٹری انجمن آرائیاں سندھ
حاجی نصیر احمد آرائیں
نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تمام حلقہ جات میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، میاں اشفاق مجید آرائیں
نے پچھلے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی اور کابینہ سے منظوری لی گئی میٹنگ میں ماہ رمضان میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ راشن بیگ تیار کرنے کا عہد کیاگیا، اجلاس میں وائس چیئرمین آرائیں دسترخوان نے ٹنڈوالہ یار میں چوہدری محمد شفیع آرائیں ویلفیئر ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی، سوشل سکیرٹری انجمن آرائیاں سندھ رضوان شاہد آرائیں نے فری آئی کیمپ کے حوالے سے تمام شرکاء اجلاس کو بتایا کہ اب تک 37 فری آئی کیمپ لگائے گئے ہیں، اور 38 واں فری آئی کیمپ 23 فروری کو لگایا جائے گا اس پر تمام عہدیداران نے رضوان شاہد
آرائیں کی کارکردگی کو
سر ایا،وائس چیئرمین آرائیں دسترخوان لیاقت آرائیں نے دسترخوان کے حوالے سے اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش کی، طارق محمود آرائیں
نے تقوی انسٹیٹیوٹ میں فری پیرا میڈیکل کورسیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے حوالے سے بریفنگ دی، انجمن سندھ آرائیاں سندھ کے اور تقویٰ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے 50 طلبہ وطالبات کو فری کورسیز مکمل کروائے جا رہے ہیں اس حوالے سے بھی کابینہ نے طارق محمود آرائیں
کو خوب داد دی،محمد انور جاوید آرائیں نے حلقہ شیر پاؤ لانڈھی کے فلاحی اداروں نمبر 1 ویلفیئر ڈسپنسری نمبر 2 ویلفیئر سلائی سنٹر نمبر 3 ویلفیئر مدرسہ کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی جس پر صدرِ محترم اور تمام عہدیداران نے سراہا جنرل سیکرٹری جناب نصیر احمد
آرائیں نے آرائیں دسترخوان پر عید الفطر کے بعد ہوسٹل کی تعمیر کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ آرائیں برادری کے مخئیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں اپنی زکوٰۃ کا زیادہ سے زیادہ حصہ انجمن
آرائیں سندھ پاکستان کو دیں تاکہ شروع ہونے والے پروجیکٹ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں جلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور منظوری لی گئی اس مشترکہ اجلاس میں صدر چوہدری افتخار احمد آرائیں، جنرل سیکرٹری حاجی نصیر احمد آرائیں، سینئر نائب صدر و چیئرمین آرائیں دسترخوان جناب میاں عبدالخالق آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری جناب طارق محمود آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں
انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں، سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں،
وائس چیئرمین آرائیں دسترخوان لیاقت علی آرائیں، کوآرڈینیٹر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان عرفان عالم آرائیں،
صدر یوتھ ونگ انجمن آرائیاں سندھ محمد عمیر آرائیں، فنانس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر و
( نائب امیر جماعت اسلامی کراچی) جناب مسلم پرویز آرائیں، ایگزیکٹو ممبر نسیم چوہدری، ایگزیکٹو ممبر صابر حسین، ممبر ایگزیکٹو محمد رمضان، ایگزیکٹو ممبر چوہدری فضل حق، میڈیا کوآرڈینیٹر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان محمد انور جاوید آرائیں نے اجلاس میں شرکت کی، آخر میں صدر انجمن آرائیاں سندھ چوہدری افتخار احمد آرائیں نے عید الفطر کے فوراً بعد آرائیں ورکرز کنونشن اور عید ملن پارٹی کا اعلان کیا جس پر تمام عہدیداران نے تالیاں بجاتے ہوئے صدر صاحب کے اس فیصلے کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا اجلاس کے آخر میں دعائے خیر ہوئی اور تمام عہدیداران کو بہترین عشائیہ دیا گیا
