BBC Urdu TV

آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے عہدے داران کی جانب سے رمضان المبارک میں شاہ لطیف ٹاؤن

آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے عہدے داران کی جانب سے رمضان المبارک میں شاہ لطیف ٹاؤن میں مقیم غریب اور مستحق فیملیز کے لیے راشن تقسیم کر دیا گیا

آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کی جانب سے راشن تقسیم کا پانچواں محلہ مکمل

کراچی
(بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)

آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کی جانب سے سرپرست اعلی آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن سرفراز آرائیں، چیئرمین سعید آرائیں، صدر آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن اشرف آرائیں، جنرل سیکرٹری علی آرائیں سمیت نائب صدر پپو آرائیں سمیت آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کی پوری ٹیم کی نگرانی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں مقیم غریب اور مستحق فیملز کے لیے راشن بیگ تیار و تقسیم کر دیے گئے، راشن تقسیم کے دوران صدر آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن اشرف آرائیں نے بی بی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے پلیٹ فارم سے غریب اور مستحق فیملیز میں راشن تقسیم کر رہے ہیں سرپرست اعلی سرفراز آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہ لطیف ٹاؤن میں مقیم غریب اور مستحق افراد کو راشن کے ساتھ مالی مدد بھی کرتے ہیں، راشن تقسیم کے دوران چیئرمین سعید آرائیں نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ ہمارا راشن تقسیم کا پانچواں مرحلہ پورا ہوا ہے، صدر اشرف آرائیں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے پلیٹ فارم سے برادری کی مستحق فیملیز سمیت شاہ لطیف ٹاؤن میں مقیم غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرتے رہیں گے، راشن تقسیم کے اخر میں چیئرمین سعید آرائیں نے برادری سمیت ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی،

Exit mobile version