BBC Urdu TV

آج ہم چاند پہ تمام کامیاب مشنز کے بارے میں جانینگے کہ کس ملک نے کتنے اور کب کب اور کہاں کہاں مشنز

چندریان تھری مشن کے بعد چاند کے بارے میں کئ معلومات ملی ہونگی لیکن

تحریر عزیز رحمان

آج ہم چاند پہ تمام کامیاب مشنز کے بارے میں جانینگے کہ کس ملک نے کتنے اور کب کب اور کہاں کہاں مشنز بھیجے ہیں۔

سب سے پہلا مشن ستمبر 1959 میں سویت یونین نے بھیجا تھا جسکا نام لونا 2 تھا۔

دوسرا مشن امریکہ نے نے رینجر 7 نام کا جولائ 1964 میں بھیجا تھا۔
تیسرا مشن پھر امریکہ نے فروری 1965 میں رینجر 8 نام کا بھیجا تھا

تیسرا مشن امریکہ نے رینجر 8 نام کا بھیجا تھا مارچ 1965 میں یہ انکا آخری رینجر نامی مشن تھا۔

چھوتھا مشن سویت یونین نے لونا 7 نام کا بھیجا تھا اکتوبر 1965 کو
پانچواں مشن بھی سویت یونین نے لونا 8 نامی مشن بھیجا تھا دسمبر 1965 میں۔
چھٹا مشن بھی سویت یونین نے لونا 9 نام کا بھیجا تھا جنوری 1966 کو
ساتواں مشن امریکہ نے سروائور 1 نام کا بھیجا تھا جون 1966 کو
آٹھواں مشن بھی امریکہ نے سروائور 2 نام کا بھیجا تھا ستمبر 1966 کو

نواں مشن سویت یونین نے لونا 13 بھیجا تھا دسمبر 1966 کو (یاد رہے بہت ناکامیوں کے بعد یہ مشن کامیاب ہوا تھا)

دسواں مشن امریکہ نے سروائور 3 بھیجا تھا اپریل 1967 کو
گیارہواں مشن بھی امریکہ نے سروائور 4 نام کا بھیجا تھا جولائ 1967 کو

بارہواں مشن بھی امریکہ نے سروائور 5 نام کا بھیجا تھا ستمبر 1967 کو

تیرہواں مشن بھی امریکہ نے سروائور 6 نام کا بھیجا تھا نومبر 1967 کو

(یاد رہے ایک سال میں لگاتار چار بار کامیاب مون مشن بھیج کر امریکہ نے سرد جنگ میں اپنی دھاک بٹھائ تھی روس کے خلاف)

چودھواں مشن بھی امریکہ نے سروائور 7 نام کا بھیجا تھا جنوری 1968 کو

پندرہواں مشن سویت یونین نے لونا 15 نام کا بھیجا تھا جولائ 1969 کو

سولہواں مشن امریکہ نے انسانی مشن بھیجا تھاجو اپالو 11 نام کا جس میں تین خلا باز شامل تھے یہ وہی تاریخی مشن تھا جسکوں انسانیت کی لمبی چھلانگ سے یاد کیا جاتا ہے یہ تاریخی دن 20 جولائ 1969 تھا۔

سترہواں مشن بھی امریکہ نے انسانوں سمیت بھیجا تھا جسکا نام اپالو 12 تھا یہ مشن اسی سال نومبر 1969 کو ہی بھیجا تھا۔

اٹھرہواں مشن سویت یونین نے لونا 16 نام کا بھیجا تھا ستمبر 1970 کو
اونیسواں مشن بھی سویت یونین نے لونا 17 نام کا بھیجا تھا نومبر 1970 کو

بیسواں مشن امریکہ نے اپالو 14 نام کا بھیجا تھا جس میں بھی انسان تھے یہ مشن فروری 1971 کو چاند پہ پہنچا
(یاد رہے اپالو 13 مشن بھی انسانوں کا تھا لیکن جہاز میں گڑبڑی کی وجہ سے چاند پہ لینڈ نہیں کر سکتا اور چاند کا چکر کاٹ کر واپس زمین پہ صحیح سلامت اترا)

ایکیسواں مشن بھی امریکہ نے اپالو 15 نام کا بھیجا تھا یہ مشن بھی انسانوں سمیت تھا تاریخ اگست 1971 تھی

بائیسواں مشن بھی امریکہ نے اپالو 15 نام کا انسانی مشن بھیجا تھا اگست 1971 کو

تئیسواں مشن سویت یونین نے لونا 18 نام کا بھیجا تھا ستمبر 1971 کو

چوہیسواں مشن سویت یونین نے لونا 20 بھیجا تھا فروری 1972 کو

پچیسواں مشن امریکہ نے اپالو 16 نام کا انسانی مشن بھیجا تھا اپریل 1972 کو۔

چھبیسواں مشن بھی امریکہ نے اپالو 17 نام کا انسانی مشن بھیجا تھا دسمبر 1972 میں۔ یہ امریکہ کا آخری انسانی برادر مشن تھا تب سے آج تک کیسی اور انسان نے قدم نہیں رکھا چاند پہ۔

ستائسواں مشن سویت یونین نے لونا 21 بھیجا تھا جنوری 1973 کو

اٹھائسواں مشن بھی سویت یونین نے لونا 23 نام کا بھیجا تھا اکتوبر 1974 کو

اونتیسواں مشن بھی سویت یونین نے لونا 24 نام کا بھیجا تھا اگست 1976 کو۔

تیسواں مشن چائنہ نے چانگ تھری نام کا بھیجا تھا دسمبر 2013 کو ۔ یاد رہے یہ چائنہ کا پہلا چاند کی جانب مشن تھا

ایکتسیواں مشن بھی چائنہ نے چانگ فور نام کا بھیجا تھا جو پہلی بار چاند کے دوسرے حصے پہ اترا تھا ایسا کرنے والا وہ دنیا کا پہلا ملک بنا یہ مشن جنوری 2019 کو پہنچا۔

بتیسواں مشن بھارت کا چندریان تھری ہے جو حالیہ اگست 2023 کو چاند کے جنوبی پول پہ اترا یہ دنیا کا واحد کامیاب مشن رہا جو کامیابی سے جنوبی پول پہ اترا اس سے پہلے سویت یونین یعنی روس نے لونا 25 بھیج کر کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہا اور چاند پہ تباہ ہوگیا۔

(امید کرتا ہوں آپکے علم میں اضافہ ہوا ہوگا دعاؤں میں یاد رکھیے گا آپکا بھائی عزیز رحمان)

Exit mobile version