آج مورخہ یکم جون 2023 کو ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر انتظام سکول سطح کی سالانہ کھیلوں میں ضلعی اور ڈویثرن لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا، کوچز اساتذہ اور سربراہان ادارہ جات کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گورنمنٹ جامع ہائ سکول جہلم میں کیا گیا۔
مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) محترمہ کوثر سلیم صاحبہ کی سربراہی میں ضلعی تعلیمی افسران محترم سید ولائیت اللہ شاہ ( ڈی ای او سیکنڈری ) اور محترم شاہد صدیق چودھری ( ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ) نے بھی اس تقریب کو رونق بخشی۔
ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ ، اساتذہ اور طلبا کی اک کثیر تعداد ہال میں موجود تھی۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ مختار احمد نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی ای او سیکنڈری سید ولائیت اللہ شاہ صاحب اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے کھیلوں اور تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد پر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا اور ضلعی و ڈویثرن سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ، اساتذہ اور سربراہان ادارہ جات کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کے ہاتھوں چیمپئن اور رنر اپ کھلاڑیوں ( ٹیموں ) کو ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
چودھری افضال محمود
میڈیا سیکریٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم
