آج انتہائی فخر کی بات یہ ہے کہ تلہ گنگ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 تاریخی سکول ہونے کے ساتھ ساتھ نام کی طرح صفائی ستھرائی،
کوالٹی ایجوکیشن، انتظامی امور سمیت طالبات کے نظم و ضبط میں بھی نمبر ون ہے، اب تک ضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں جتنے بھی سکولز وزٹ کیے، یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ گرلز سکولز ہر لحاظ سے بہتر تھے، تعلیمی معیار، ٹیچرز کی پرفارمنس، ڈسپلن، ماحول اور انتظامی امور، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے ضلع کی یہ بیٹیاں ان ہی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوکر ملکی بھاگ دوڑ سنبھالیں گی اور ضلع کا نام روشن کریں گی انشاءاللہ۔۔۔
