BBC Urdu TV

آتشز دگی کے واقعات کو صرف حادثہ سمجھنا درست نہیں، آفاق احمد

آتشز دگی کے واقعات کو صرف حادثہ سمجھنا درست نہیں، آفاق احمد

بوسیدہ فائر فائیٹنگ نظام اربوں کے مالی نقصان کا سبب بن رہا ہے،
متاثرہ مارکیٹ وفاق کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مارکیٹ ہے،

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمدنے عبداللہ ہارون روڈپرآگ سے خاکستر ہونے والی موبائل مارکیٹ کادورہ اورمتاثرہ افرادسے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے تووہاں موجودافرادااورالیکٹرونک مارکیٹ کے صدررضوان عرفا ن سمیت دیگرزمہداران نے آفاق احمدکوکے الیکٹرک کے مظالم اور انتظامیہ کی جانب سے اختیار کئے جانے رویے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اب تک تقریباً 22 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ مزید دوکانوں کو خالی کرنے اور نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ حکومتی سطح پر کسی نے اب ہم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ کسی قسم کا کوئی تعاون کیا جارہا ہے۔اس موقع پر آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی بے حسی اور فائر فائیٹنگ کے بوسیدہ نظام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساڑے تین کروڑ کے شہر میں بوسیدہ فائر نظام جہا ں فائر فائیٹنگ کی گاڑیوں میں پانی تک موجود نہیں ہوتا جبکہ کے الیکٹر ک جو کسی کے چند ہزار کے بل کی عدم ادا ئیگی میں بجلی کا کنکشن کاٹنے میں ٹھوڑا سا وقت بھی ضائع نہیں کرتی اور بجلی کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب اتنی بڑی مارکیٹ جلتی رہی اور کوئی پرسان حال نہیں تھا کے الیکٹر ک کو بار بارمتاثرہ مارکیٹ کی بجلی منقطع کرنے کا کہا جاتا رہا اور کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد بھی بجلی منقطع نہیں کی جاسکی جس کے سبب اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کو بچانے کی کوشش بے سود ثابت ہوئی اور کروڑں کا مال خاک ہوگیا۔ وہا ں موجود ایک تاجر نے آفاق احمد کو بتا یا کہ یہ الیکٹرونک مارکیٹ وفاق کو ٹیکس کی مد میں 70 فیصد ریونیوں کما کردیتا ہے جس پر آفاق احمد نے حیرانی کا اظہا ر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ مارکیٹ میں ہونے والے مالی نقصان کے ازالے کیلئے ملک کے دیگر صوبوں کے متاثرین کی طرح مالی معاونت کی جائے۔

Exit mobile version