BBC Urdu TV

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لئے پرعزم

جہلم (ملک وسیم اختر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لئے پرعزم، لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل، شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچا دیئے گئے، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر افسران کی شہدا پولیس کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات، پھول اور مٹھائی بھی پیش کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے رمضان المبارک کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
پنجاب پولیس خوشی غمی کے لمحات سمیت تمام تہواروں پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ہمراہ ہے،رمضان پیکج کے تحت پولیس ویلفیئر فنڈ سے اشیاء خورد و نوش پر مبنی رمضان پیکج شہدا کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا گیا ہے،

Exit mobile version