BBC Urdu TV

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا بیورو چیفس کے اعزاز میں افطار ڈنر

*آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا بیورو چیفس کے اعزاز میں افطار ڈنر*

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بیورو چیفس اور نیوز ڈائریکٹر کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر پر ملک کے الیکٹرانک میڈیا کے سینئر جرنلسٹ بیورو چیفس حضرات کی آئی جی ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر میں شرکت، نئے تعینات انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے تمام جرنلسٹس سے ملاقات کی اور آئندہ دنوں میں سندھ پولیس کی جانب سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔۔
اس موقع پر تمام سینئر جرنلسٹس حضرات کا غلام نبی میمن کو بطور آئی جی تعیناتی پر مبارکباد اور مستقبل میں کراچی سمیت پورے سندھ صوبے کے امن و امان کیلئے بہتر حکمت عملی بنانے پر زور دیا ۔۔
اسٹریٹ کرائم اغوا برائے تاوان سمیت پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد از جلد بھرپور ٹارگیٹیڈ آپریشن کا آغاز کرنے پر بھی آئی جی سندھ کو پرزور مطالبہ کیا جسے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے فوری طور پر منظور بھی کیا اور روزانہ کی بنیاد پر صحافیوں سے ڈیٹا بھی شئیر کرنے پر اتفاق کیا۔انکا مزید کہنا تھا کے صحافتی برادری ہماری تیسری آنکھ ہے پولیس کو ہدایت جاری کردی ہے کے صحافیوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔۔

آئی جی سندھ سمیت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یاد گار فوٹو۔۔

Exit mobile version