BBC Urdu TV

آئی جی ریلویز پولیس کی طرف سے محکمہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہنے کا عمل جاری

آئی جی ریلویز پولیس کی طرف سے محکمہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہنے کا عمل جاری

سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں تعینات رجسٹرار محمد احمد بابر اور آفس سپرنٹینڈنٹ جواد احمد کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں

اس کے علاوہ چند ہفتے پہلے پشاور سٹی اسٹیشن سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے والے ایس ایچ او جمال عبد الناصر اور ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر کو بھی تعریفی اسناد اور کیش ریوارڑ سے نوازا گیا

اہلکاروں نے خواتین کو پشاور سٹی اسٹیشن میں لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا

جس پر انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس نے تمام کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد کلاس-I اور ہزاروں روپے انعام سے نوازا

Exit mobile version