BBC Urdu TV

آئی ایم ایف کی تابعداری ملکی تباہی کا باعث،حکمران ہوش کے ناخن لیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئی ایم ایف کی تابعداری ملکی تباہی کا باعث،حکمران ہوش کے ناخن لیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش قیمتیں کم نہ ہونا حکومتی نااہلی:گفتگو

مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کے لئے خاموش نہیں ہر فورم پر آواز بلند کرے گی:چیئرمین

سعودی عرب کے بعد ترک حکومت کا تجارت بڑھانے کا عزم خوش آئند،عملدرآمد سے بہتر ی کی امید

ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے والے آج بھی اقتدار کے منصب پر فائز، حالات مزید خراب ہوں گے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تابعداری ملکی تباہی کا باعث بن رہی ہے حکمران طبقہ ہوش کے ناخن لے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نہ تو اشیا ء خوردونوش قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں واضع کمی کی ہے بلکہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جوکہ قوم کو جیتے جی مارنے کے مترادف ہے،مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اس پر کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد ترک حکومت کا تجارت بڑھانے کا عزم خوش آئند ہے مگر تب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوپائیں گے جب تک یہ اعلانات حقیقت کا روپ نہ دھار لیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے والے آج بھی اقتدار کے منصب پر فائز ہیں ایسے میں ملکی حالات ٹھیک ہونا خواب خرگوش کی مانند ہے۔

Exit mobile version