BBC Urdu TV

آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ کسی لحاظ سے بھی قابل قبول نہیں ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ کسی لحاظ سے بھی قابل قبول نہیں ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومتی بددیانتی اور کیا ہوگی کہ انہوں نے قانون کا مسودہ اپنے پارلیمنٹرنیز سے بھی چھپایا:گفتگو
مستقبل پاکستان قانون و انصاف کی بالا دستی کی آواز بلند کررہی ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے:چیئرمین
آئین میں ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار، ملکی و قومی کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کی جائے تو ٹھیک نہیں

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ کسی لحاظ سے بھی قابل قبول نہیں ہے،یہ چوری اور ڈاکہ زنی تو ہوسکتی ہے مگر قانون سازی نہیں،حکومتی بددیانتی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ انہوں نے قانون کا مسودہ اپنے پارلیمنٹرنیز سے بھی چھپایا آخر ایسا کب تک چلتا رہے اور قانون و انصاف کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی فرسودہ روایات کب بدلیں گی،مستقبل پاکستان قانون و انصاف کی بالا دستی کے لئے شروع دن سے آواز بلند کرتی آرہی ہے اس سے کھلواڑ کرنے والوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے اگر یہ ملکی و قومی مفاد کی بجائے ذاتیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائیں گی تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی خرافات سے بعض رہے جو قوم کو تقسیم اور غم و غصے میں اضافے کا باعث بنے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ میں نہ مانوں کی رٹ کو ترک کرتے ہوئے ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ترقی و خوشحالی کا جو سفر گزشتہ کئی دہائیو ں سے تعطل کا شکار ہے وہ شروع ہوسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
19-09-2024

Exit mobile version