آئیسکو میٹر ریڈرز ایسوسی ایشن اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئ.
راجہ عمر حیات اور طاہر محمود نے اٹک سرکل کی ڈویژن اور سب ڈویژنز سے رابطے کیئے
راولپنڈی(محمد زاہد خورشید) آئیسکو میٹر ریڈرز ایسوسی ایشن اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئ ، میٹر ریڈرز ایسوسی ایشن کے راہنما راجہ عمر حیات اور طاہر محمود نے اٹک سرکل کی ڈویژن اور سب ڈویژنز سے رابطے اور ملاقاتوں کا آغاز کر دیا. تفصیلات کے مطابق آئیسکو میٹر ریڈرز ایسوسی ایشن کے راہنما راجہ عمر حیات اور طاہر محمود میٹر ریڈرز تحریک کے دوسرے مرحلے کیلئے کل راولپنڈی سے اٹک سرکل روانہ ہوئے جہاں انھوں نے اٹک سرکل کی پنڈی گھیب ڈویژن اور مختلف سب ڈویژنز جن میں کھوڑ ، پنڈی گھیپ ، بسال ، جنڈ ، فتح جنگ اربن اور فتح جنگ رورل سب ڈویژنز کے میٹر ریڈرز سے اجتماعی طور پر تفصیلآ ملاقاتیں کیں اور انکو اپنے ایجنڈے کی تفصیلات اور عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جس کو تمام میٹر رہڈرز نے خوب سراہا اور میٹر ریڈرز تحریک میں یونین سے بالا تر ہو کر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ، نیز انھوں نے کہا کہ دونوں یونینز ہماری اپنی ہیں اور ہم کسی کے خلاف نہیں، ہم میٹر ریڈرز کیڈر کے حقوق حاصل کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ ہمارے کیڈر کا بنیادی حق ہے ۔
