BBC Urdu TV

آؤ مل کر بنائیں روشن پاکستان فرائض کی انجام دہی اور وفا کی تجدید کا دن

آؤ مل کر بنائیں روشن پاکستان فرائض کی انجام دہی اور وفا کی تجدید کا دن۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے جناب انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وطن عزیز کا 75واں جشن آزادی قومی اور ملی جذبے سے معمور ہو کر منایا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے اس پختہ عزم کی تجدید کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ سرگزشت نہ چھوڑیں گے اور قومی شاہراہوں کو مسافروں کے لئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے
۔
*جشن آزادی کی خصوصی تقریبات*۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے جناب سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی سرپرستی میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔صبح کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔اور اس دعا کے ساتھ کے وطن عزیز کی شاہراؤں پر مسافروں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔سیکٹر آفس اور بیٹ ھائے میں خصوصی پرچم سلامی کا انعقاد کیا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ اس پرچم کو ہمیشہ اونچا رکھا جائے گا۔سیکٹر آفس میں یوم آزادی کی خصوصی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔جس میں افسران و ملازمان کے علاوہ سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی سیکٹر کمانڈر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔یوم آزادی کے حوالے سے ٹول پلازہ پر بریفنگ سٹال لگایا گیا۔جس میں سڑک استعمال کنندہ گان کو روڈ سیفٹی کی بریفنگ دی گئی اور گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔جس کو روڈ یوزرز نے سراہا۔جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سیکٹر ہذا کی ٹیم نے ایک نجی اسکول میں اسپیشل بچوں کے ساتھ تقریب کا بھی انعقاد کیا۔مزید برآں آزاد کشمیر اور پنجاب باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے میرپور کے ایک نجی کلب میں مقابلے کا انعقاد کروایا۔سیکٹر ہذا کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سیکٹر کمانڈر کی خصوصی ہدایات پر ہائی اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے کوئز پروگرام کا انعقاد کیا۔جس کے دوران بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے واک میں بھی شرکت کی موٹروے پولیس کی اس کاوش کو والدین اور اساتذہ نے سراہا۔جشن آزادی کے سلسلے میں سڑک پر خطرناک ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے خصوصی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکٹر ہذا کی تمام گاڑیوں نے شرکت کی اور ضلعی پولیس جہلم کے ساتھ مل کر چیکنگ پوائنٹ بنائے گے۔تا کہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔جشن آزادی کے حوالے سے سیکٹر ہذا کی تمام عمارات پر شام کو چراغاں بھی کیا گیا۔

*تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ*
*تم کوئی شام کا سورج ہو جو ڈھل جاؤ گے*۔

Exit mobile version