
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم
جہلم :کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے سول لائنز روڈ پر نو بن نو بزنس پروگرام کے تحت کاروباری افراد میں ڈسٹ بن تقسیم کیے اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کاروباری کمیونٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جہلم کی خوبصورتی کیلئے بڑی شاہراہوں کے مکینوں اور کاروباری افراد اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کے لئے کوڑا دان کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پروگرام بارے تفصیلات فراہم کیں انہوں نے ہدایت کی کہ کاروبار کرنے والے افراد، دوکان داروں، ریڑھی بان اپنے کاروبار کی جگہ پر کوڑا کرکٹ کے لئے کوڑا دان رکھیں، انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریڑھیوں کے لیے حدود مقرر کی جائیں، تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر میں صفائی کے انتظامات مکمل کریں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ڈسٹ بن کا استعمال یقینی بناتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا قردار ادا کریں، اس خصوصی مہم کو کلین اینڈ گرین سٹی، نو بن نو بزنس کا نام دیا گیا ہے۔