میں آج جس شخصيت کا زکر کرنے لگے ہوں یہ شخصيت شفقت پیار اور دکھی انسانيت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہے میری مراد جناب حاجی صفدر آف کھوکہ تحصيل دینہ صلع جہلم ہیں حاجی صاحب جہاں بھی پانی کا مسلہ ہو وہاں پر پہنچ کر اس مسلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں حاجی صاحب سے کچھ ٹائم پہلے فون پر بات ہوئی کہ حاجی صاحب میرے گاؤں کے گورنمنٹ گرلز سکول سگیال میں پانی کا مسلہ ہے حاجی صاحب نے کہا کہ میں چند دن بعد آپ کے پاس آو گا حاجی صاحب چند دن بعد آے اور سکول کا وزٹ کیا اور کہا کہ میں چند دن بعد آؤ گا حاجی صاحب حسب وعدہ چند دن بعد موٹر بمعہ پائپ اور تار لے کر آے اور سکول سے تقریبا 6 سو فٹ دور جنازہ گاہ سے پانی لا کر سکول کے حوالے کر دیے اب اس سکول میں صاف پانی وافر مقدیر میں موجود ہے حاجی صاحب کی شفقت اور کوشش سے میں زاتی طور پر اور اپنے پورے گاؤں کی طرف سے شکر گزار ہوں حاجی صاحب ہر روز صبح گھر سے نکلتے ہیں اور کسی نے کسی جگہ صاف پانی کا انتظام کر کے گھر واپس جاتے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حاجی صاحب کی اس کوشش اور مہنت کو قبول فرمائے آمین
تحریر : مشرف کیانی
