اہم خبریںکرائمز

یو ایم ٹی لاہور کی طالبہ نے ہوسٹل میں خود کشی کرلی

گزشتہ روز یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس لاہور کی ایک طالبہ نے ہوسٹل میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوسٹل کو خالی کروایا اور لاش برآمد کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

خود کشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ تاہم یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس لاہور کے طلبہ کے مطابق کچھ دن سے طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان امتحانات کو لے کر مسائل چل رہے تھے۔ جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ پریشان ہیں طلبہ نے مسائل کے باعث احتجاج کا فیصلہ کیا جس پرانتظامیہ نے ان طلبہ کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا ہے۔

خودکشی کرنے والی طالبہ کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ خودکشی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو دی گئی ڈپریشن کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود سوزی کی تحقیقات جاری ہیں۔ خود سوزی کرنے والی طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی جا چکی ہے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You