یونین کونسل چوٹالہ میں مرزا حمزہ اور شاہزیب کے گھر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام
یونین کونسل چوٹالہ میں مرزا حمزہ اور شاہزیب کے گھر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام اجلاس ہوا
دیگر شہروں کی طرح یونین کونسل چوٹالہ میں بھی میں بھرپور الیکشن لڑا جائے گا
جہلم : حافظ سید اصغر علی شاہ صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے امیر شیر اہلسنت مجاہد اہلسنت محمد عاصم اشفاق رضوی صاحب اور امیر تحریک لبیک پاکستان تحصیل جہلم مولانا قاضی آفتاب نزیر سیالوی صاحب اور ان کے دوستوں نے بھی شرکت کی
اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے امیر علامہ عاصم اشفاق رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا
اگر مومن ہونا چاہتے ہو تو سرکار مدینہ کا فرمان سن لو حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جس وقت تک وہ ماں باپ مال و دولت بیوی بچوں اور دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر وہ مجھ محمد عربی سے وفا نہ کر لیں اور کہاں مومن وہی ہے جو دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم سے وفا کرے اور آگے بیان کرتے ہوئے فرمایا باہر اگر حضور کی ناموس رسالت پر ختم نبوت پر ڈاکہ پڑ رہا ہوں تو مولوی پیر اندر بیٹھ کے اپنے نبی کی عزت کی بات کرنے کی بجائے استنجے کے مسائل بیان کرنا شروع کر دیں کھانا کھلانے کی برکتیں بیان کرنا شروع کر دیں تو اس سے بڑی بے غیرتی کیا ہوگی اگر تم دنیا میں بھی مومن رہنا چاہتے ہو اور آخرت میں بھی اپنے نبی کا سچا غلام بننا چاہتے ہو تو آج اپنے نبی سے وفا کر لو دنیا وآخرت سنور جائے گی
یوسی چوٹالہ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔
جہلم (سید عمر عباس )